محمد فاروق کے مظالم کا شکار خاتون دادرسی کیلئے صحافیوں کے پاس پہنچ گئی

Mianwali

Mianwali

میانوالی، واں بھچراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پی ٹی آئی کے کندیاں سے وارڈ نمبر 5 کے امیدوار محمد فاروق کے مظالم کا شکار خاتون دادرسی کیلئے صحافیوں کے پاس پہنچ گئی، مکان پر قبضہ کرکے قیمتی اشیاء فروخت کر دی ہیں۔ صدر پاکستان، وزیراعظم میاں نوازشریف، چیف جسٹس آف پاکستان، الیکشن کمیشن آف پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب پولیس سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔خودسوزی کی دھمکی دیدی۔

جس دور میں لٹ جائے فقیروں کی کمائی اس دور کے سلطان سے کچھ بھول ہوئی ہے

کندیاں کی رہائشی خاتون تنویر فاطمہ نے صحافیوں کو بتا یا کہ پی ٹی آئی کے کندیاں سے وارڈ نمبر5کے امیدوار محمد فاروق ولد نورمحمد جوڑا نے میرے مکان پر تین سال سے قبضہ کررکھا ہے اور مکان سے قیمتی اشیاء اور مشینری آٹاچکی مشین اور دیگر لاکھوں روپے مالیتی سامان فروخت کردیاہے ،تھانہ کندیاں میں محمد فاروق کیخلاف رپٹ نمبر 24مورخہ 28/4/12کا اندراج ہوچکاہے لیکن ابھی تک انصاف فراہم نہیں کیا جاسکااور مکان کے مطالبہ پر ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں اور بااثر افراد ملزم محمد فاروق کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

انہوں نے صدر پاکستان ،وزیراعظم میاں نوازشریف،چیف جسٹس آف پاکستان ،الیکشن کمیشن آف پاکستان ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے ،انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پورا خاندان خودکشی کرلے گا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکموں اور ملزم محمد فاروق پر ہوگی۔

رانا محمد ذیشان(نامہ نگار)واں بھچراں