ملتان:سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کی ہمشیرہ سپرد خاک

Yousuf Raza Gilani Sister Funeral

Yousuf Raza Gilani Sister Funeral

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کی بہن کی نماز جنازہ درگاہ حضرت موسیٰ پاک میں ادا کرنے کے بعد انہیں سپرد خاک کردیاگیا ہے۔

ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی بہن کی نماز جنازہ درگا حضرت موسی پاک میں ادا کرنے کے بعد انہیں درگاہ کے ہی احاطے میں سپرد خاک کردیاگیا۔

نماز جنازہ میں جمشید دستی ،جاوید ہاشمی،عامر ڈوگر،مخدوم احمد محمود اور نور ربانی کھر سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت کی ۔مرحومہ گزشتہ روز اسلام آباد کے نجی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔