ملتان: جوے کا نیٹ ورک چلانے والے 2 ملزمان گرفتار

Accused Arrested

Accused Arrested

ملتان (جیوڈیسک) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاک بھارت میچ پرجوے کا نیٹ ورک چلانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان غیرقانونی گیٹ وے بھی چلارہے تھے۔

پولیس کے مطابق محمدی محلے میں غیرقانونی منی ٹیلی فون ایکسچینج چلایا جارہا تھا، جسے چلانے والے ملزمان کرکٹ میچ پر جوے کا نیٹ ورک بھی چلارہے تھے۔

جوے کا نیٹ ورک چلانے والے بُکیز اندرون اور بیرون ملک جواریوں سے رابطے میں تھے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4 لیپ ٹاپس، 28 فونز،1 وائرلیس سیٹ، فیکس مشین ، ٹی وی اور جنریٹر بھی برآمد کیا ہے۔