مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 30/05/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 28 مئی 1998 کو پاکستان واحد اسلامی ایٹمی قوت بن گیا جس پر پوری امت مسلم کو فخر ہے،میاں محمدنوازشریف نے ایٹمی دھماکہ کرکے بھارت کے غرور کو سمندرمیں غرق کردیا اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا جو قائم ودائم رہے گا۔ان خیالات کا اظہار ضلعی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ملک خرم نصراللہ خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ضرب عضب شروع کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا کراچی آپریشن سے ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے کراچی میں بلاتفریق آپریشن ہورہاہے جس سے دہشت گردی ختم ہورہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہورہی ہیں اوراب مارشل لاء ملک میں نہیں آئے گا پارلیمنٹ میں فیصلے ہورہے ہیں دھرنے والوں نے اپنا انجام دیکھ لیا دھرنوں کے خلاف پوری سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کو بچانے کے اکٹھی ہوگئی تھیں اوردھرنا اپنی موت آپ مرگیا ملک میں جمہوری فیصلے ہورہے ہیں کیونکہ ملک میں عدلیہ ،میڈیا آزادہیں اورسب فیصلے پارلیمنٹ میں عوام اورملک کے مفاد میں ہورہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 7/11 کتاب میری 23 سالہ وکالت کا نچوڑ ہے، محمد رمضان قادری ، یہ کتاب وکلائ، ججز اور عام لوگوں کیلئے یکساں مفید ثابت ہو گی، شہزاد احمد رانجھا،کرامت علی خاں ودیگر کا اظہار خیال، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سنیئر وکیل محمدرمضان قادری کی کتاب 7/11کی تقریب رونمائی کا اہتمام پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد رمضان قادری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا کہ 7/11کتاب میری 23سالہ وکالت کا نچوڑ ہیں، اور ریسرچ میرا شوق ہے، اس موقع پر شہزاد احمد رانجھا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ۔کرا علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،غلام جیلانی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ،سید نسیم الحشین ترمذی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، صدر الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن سید اسرار احمد زیدی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیوانی مقدمات میں جب مدعی کے وکیل کو سب سے پہلے اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب مخالف وکیل کی طرف سے ایک درخواست دی جاتی ہے کہ دعویٰ میں قانونی نقائص ہیں لہذا دعویٰ خارج کر دیا جائے، عام الفاظ میں اسے 7/11کہا جاتا ہے ایسی صورت میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس سٹیج پر 7/11کی درخواست دی جا سکتی ہے اور کیا اس درخواست پر دعویٰ خارج ہو سکتا ہے۔ یا درخواست میں اٹھائے گئے اعتراضات کو شہادت فریقین ریکارڈ کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ایسے سوالات کا جواب اور اعلی عدالتوں کے فیصلہ جات درج کرکے محمد رمضان قادری ایڈووکیٹ نے 7/11کے نام سے کتاب لکھ کر وکلا کی مشکل آسان کر دی ہے۔ نہایت سادہ زبان استعمال کی گئی ہے یہ کتاب وکلائ، ججبر اور عام لوگوں کیلئے بھی یکساں مفید ہو گی، یہ اپنی نوعیت کی پہلی مفصل اور مستند کتاب ہے، جوہر خاص و عام کو تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ پاکستان کے دور دراز علاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ محمد رمضان قادری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا کہ قارئین سے اپیل کرتا ہوںکہ وہ کتاب کی بہتری کیلئے میرے موبائل نمبر 0300-4941690 پر رابطہ کریں تا کہ اسے مزید بہتر کیا جا سکے۔

Mustafa Abad  Lalyany News

Mustafa Abad Lalyany News