الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کو آویزاں کرنے سے DelimitationsOfficers کو روک دیا

Election Commission

Election Commission

ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے لیے تیار کی گئی حلقہ بندیوںکو آویزاں کرنے سے DelimitationsOfficers کو روک دیا گیا۔اب یکم جون کے بجائے دس جون کو ابتدائی فہرستیں حلقہ جات ا ویزاں ہونگیں۔حلقہ بندیوں کی از سرے نو تیاری کا کام اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا تھا اور نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے DEO جو کہ ضلع کےDelimitationsOfficer بھی ہیں کے نوٹیفکیشن سے ضلع کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی لسٹ یکم جون کو آویزاں کر دینی تھی اس سلسلے میں تمام تر کام مکمل ہوچکا تھا۔

منسوخ کئے گئے شیڈول کے مطابق 30 مئی تک حلقہ بندیوں کی تیاری مکمل اوریکم سے سات جون تک حلقہ بندیوں کی فہرستیں ضلعی سطح پر پانچ مختلف مقامات پر عوام کے لیے ڈسپلے کی جانی تھیں ۔اور آٹھ سے 22 جون تک ڈی لمیٹیشن اتھارٹی کے پاس اعتراضات داخل کیے جا نے تھے۔ جس کے تحت اتھارٹی 23 جون سے سات جولائی تک دائر کیے گئے اعتراضات پر فیصلے کرنا تھے جس کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع ہونا تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ ضلع تمامs Delimitations Officerکوایسا کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ یہ ہدایات ٹیلی فون پر جاری کی گئی ہیں۔

نئے شیڈول کا اعلان بعد میں آئے گا۔بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے تمام ریٹرننگ آفیسرز کو آٹھ جون تک الیکشن کے فارم 15 جمع کرانے کے احکامات جو جاری کئے ہیںاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن افیسرز (DelimitationsOfficers) اس حوالے انتہائی مصروف ہوں گے ۔ جو کہ حلقہ بندیوں پر آنے والے اعتراضات کی سماعت اور ضروری کام سر انجام نہیں دے سکتے تھے۔ جس کی وجہ سے حلقہ بندیوں کو ڈسپلے کرنے سے روک دیا گیا ہے۔