مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 16/5/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ضلع کی ہر یونین کونسل میں نوجوانوں کیلئے سٹیڈیم بنائیں جائیں گے، نوجوان ہمارا مستقبل ہے، ان کی ہر ممکن مدد کریں گے، ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل دفتوہ چوہدری خادم حسین طور، چیئرمین یونین کونسل سرہالی کلاں چوہدری اخترعلی نے نواحی گائوں دفتوہ میںسپر سیون سائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا، ٹورنامنٹ میں 45ٹیموں نے حصہ لیا، کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والی المجاہد کرکٹ ٹیم کاہنہ کے کپتان شہباز کوڈو کو25ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دی گئی، جبکہ فائنل ہارنے والی وقار الیون کے کپتان وقار کو 15ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دی گئی، انتظامیہ کی طرف سے آنے والے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175چوہدری عرفان سندھو کی امیدوار این اے 129منشا سندھو سے ملاقات، عوامی خدمت کے سلسلہ میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے، عوام سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، گفتگو، تفصیلات کے مطابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175چوہدری عرفان سندھو کی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 129چوہدری منشا سندھو سے ملاقات، انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ لیکر سیاست کے میدان میں آئے ہیں، عوام سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ مل کر کریں گے، اور عوام کو ان کے حقوق دلانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نائب محرر تھانہ مصطفی آباد کا بھائی خلیل احمد انتقال کر گیا، پریس کلب مصطفی آبادللیانی(رجسٹرڈ) کی طرف سے اظہار افسوس و دعائے مغفرت، تفصیلات کے مطابق نائب محرر تھانہ مصطفی آباد عبدالرازاق ڈوگر کے بھائی خلیل احمد گزشتہ روز انتقال کر گئے، پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے صدر محمد عمران سلفی ،جزل سیکرٹری شاہد عمر،چیئرمین اصغر علی شہزاد،سعید احمد بھٹی،محمد جمیل سندھو،عمر حیات خاں،ملک مختار شاہین، بابا طارق مقبول،چوہدری اصغر علی،سردار ہارون اقبال سندھو ،عبدالقیوم ،چوہدری منظور احمد ،ڈاکٹر محمد اسلم انصاری ،سجاد احمد جٹ،زبیر احمد بھٹی، حافظ طاہر اقبال ،ارشد علی جوئیہ ،ارشدعلی شامی ،عمر شاہین ،چوہدری ہاشم علی ،رانا توقیر احمد ،رانا عرفان احمد ،محمد اکمل کھوکھر ،قیصر عباس ،محمد طاہر میو،عبدالمنان سلفی،عبدالرحمان انصاری،حاجی عبدالقادر،محمد عمران ،ذوالفقار علی ،احمد جمال عارف دیگر صحافیوں کی طرف سے اظہارافسوس و دعائے مغفرت کی گئی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126