مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 8/2/2017

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) آل رسولۖ اور صحابہ کے نقش قدم چل کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، حضورۖ سے اپنی جان، مال اور اولاد سے زیادہ محبت کرنا ایمان کا حصہ ہے، ان خیالات کا اظہار پیر سید علی حیدر شاہ بخاری نے المصطفے نعت کونسل کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ عظیم الشان محفل شب نورسے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر المصطفی نعت کونسل کے صدر حاجی سرفراز احمد نے کہا کہ حضورۖ کی محفل سجانے کی وجہ سے اللہ نے مجھے جو عزت دی ہے میں اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا، مرتے دم تک حضورۖ کی محافل سجادہ رہوں گا، میں اس محفل کو سجانے میں میری مدد کرنے والے ممبران اور آنے والے مہمان خصوصی حضرات کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے ہماری اس محفل کو چار چاند لگا دئیے ہیں،محفل شب نور میں قاری شاہد محمود قادری ، قاری رفیق احمد نقشبندی، محمد کاشف رضا نوری، محمد عمران غوث قادری، افتخار احمد رضوی، محمد ظہیر عباس قادری، محمد ظہیر عطاری، محمد منشاء قصوری ودیگر معروف نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت پیش کیا، المصطفی نعت کونسل کی طرف سے بذریعہ قرعہ اندازی المصطفی نعت کونسل کے ممبرمحمد اشرف کو عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا، جبکہ پراپرٹی چینلز کی طرف سے بذریعہ قرعہ اندازی قاری اصف زیدی کو عمرہ کا ٹکٹ دیاگیا،صدر انجمن تاجران مصطفی آباد بائو غلام رسول ، کونسلر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد شفقت محمود باری،، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، سابقہ صدر انجمن تاجران ظہور شاہین روپال سمیت سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نعت خواں حضرات نے حضورۖ کی شان میں گستاخی کرنے والی انڈین لڑکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
جماعت اسلامی مصطفی آباد کے وفد کی ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ سے ملاقات،
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) جماعت اسلامی مصطفی آباد کے وفد کی ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ سے ملاقات، یکجہتی کشمیر ریلی کو سیکورٹی مہیا کرنے و سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرنے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی مصطفی آباد کے وفد نے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی اور یکجہتی کشمیر ریلی کو سیکورٹی مہیا کرنے اور علاقہ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرنے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا،وفد میں محمد خرم امین رکن جماعت اسلامی و ڈاریکٹر دارِ ارقم سکول، مہر خادم حسین امیر جماعت اسلامی مصطفی آباد، افتخار رشید ، راشد عمر، طاہر میو، ماسٹر لیاقت، سعید صاحب شامل تھے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Mustafa Abad

Mustafa Abad

چیف ایڈیٹر روز نامہ اوصاف مہتاب خاں کی والدہ و محسن بلال خاں کی دادی کے انتقال پر مختلف تنظیموں کا مشترکہ تعزیتی اجلاس
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) چیف ایڈیٹر روز نامہ اوصاف مہتاب خاں کی والدہ و محسن بلال خاں کی داد ی کے انتقال پر پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس، مرحومہ کیلئے مغفرت اورلواحقین کیلئے صبر کی دعا، تفصیلات کے مطابق چیف ایڈیٹر روز نامہ اوصاف مہتاب خان کی والدہ وگروپ ایڈیٹر محسن بلال خان کی داد کے انتقال پر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)، پاکستان میڈیا کونسل، یونین آف جرنلسٹ، انٹر نیشنل میڈیا فورم، الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن، ویلکن یوتھ ونگ، انجمن تاجران مصطفی آباد کا مشترکہ تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب و آرگنائزر پاکستان میڈیا کونسل پنجاب محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میںصدر انجمن تاجران بائو غلام رسول، صدر ویلکن یوتھ ونگ احمد جمال عارف،صدر یونین آف جرنلسٹ ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، صدر الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن ارشد علی شامی، صدر پاکستان میڈیا کونسل مصطفی آباد چوہدری اصغر علی، شاہد عمر،اصغر علی شہزاد،سعید احمد بھٹی،محمد جمیل سندھو،عمر حیات خاں،بابا طارق مقبول،سردار ہارون اقبال سندھو ،عبدالقیوم ،چوہدری منظور احمد ،حافظ طاہر اقبال ،ارشد علی جوئیہ ،عمر شاہین ،چوہدری ہاشم علی ،رانا توقیر احمد،چوہدری منظور احمد ،رانا عرفان احمد ،محمد اکمل کھوکھر ،قیصر عباس ،محمد طاہر میو،نوید اشرف انصاری،عبدالمنان سلفی،عبدالرحمان انصاری،حاجی عبدالقادر،محمد عمران ،ذوالفقار علی ،احمد جمال عارف دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی،