نادرا آفس میں قائم بینظیر ڈیبٹ کارڈ سنٹر بنیادی سہولیات سے محروم

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) نادرا آفس میں قائم بینظیر ڈیبٹ کارڈ سنٹر بنیادی سہولیات سے محروم کارڈ کے حصول کیلئے آنے والی خواتین کے بیٹھنے کے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کے باعث خواتین زمین پر بیٹھنے پر مجبور بینظیر ڈیبٹ کارڈ سنٹر کا عملہ ٹوٹی پھوٹی کرسیوں دھوپ اور گردوغبار کی پرواہ کیے بغیر برآمدے میں بیٹھ کر کام کرنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کیمطابق گزشتہ دس ماہ سے نادرا آفس میں قائم کردہ بینظیر ڈیبٹ کارڈ سنٹر عدم توجہی کا شکار ہے لاکھوں روپے فنڈ ملنے کے باجود عملہ ٹوٹی پھوٹی کرسیوں پر بیٹھ کر نے پر مجبور ہیں جبکہ بینظیر ڈیبٹ کارڈ سنٹر کے عملے کو کمرہ میں جگہ دینے کی بجائے برآمدے میں بٹھایا گیا ہے جس کے باعث عملہ دھوپ ،گردوغبار میں بیٹھ کر کام کرنے پر مجبور ہیں جبکہ بینظیر کارڈ کے حصول کیلئے آنے والی خواتین کے بیٹھنے کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے ہیں خواتین زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہیں جبکہ خواتین کیلئے پینے کا پانی تک موجود نہیں بینظیر کارڈ ہولڈر خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ بینظیر ڈیبٹ کارڈ سنٹر میں سہولیات فراہم کی جائیں۔