قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ ظفر محمود خان

Rawalakot

Rawalakot

راولاکوٹ (پی آئی ڈی) کمشنر پونچھ ڈویژن ظفر محمود خان نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کے انتظام کو بہتر بنانے، مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل رہنے کی ضرورت ہے۔

سکیورٹی خدشات کے پیش نظرتمام ادارے اپنی ذمہ دارایاں پوری کریں۔وہ سرکٹ ہائوس راولاکوٹ میں ڈپٹی کمشنراورایس ایس پیز کی ایک مشترکہ میٹنگ سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پرڈپٹی کمشنر پونچھ چوہدری محمد طارق،ڈپٹی کمشنرحویلی سردارطاہرمحمود،ڈپٹی کمشنرباغ عبدالحمیدمغل،ڈپٹی کمشنرسدھنوتی بدرمنیراورچاروں اضلاع ایس پیز کے علاوہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرپونچھ نے بھی شرکت کی۔کمشنرپونچھ ڈویژن نے کہاکہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنراس امرکی یقینی بنائیں کہ سکیورٹی کے کمزوری کے باعث کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہ آئے۔اس موقع پرڈویژنل پونچھ کے اضلاع میں تعینات ڈپٹی کمشنرزنے اس کی وقت تک کی پراگرس رپورٹ سے کمشنرپونچھ کوآگاہ کیا اورآئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس ریجن ڈاکٹرلیاقت چوہدری نے ایس ایس پیزپرزوردیاکہ کوئی بھی پولیس اہلکاریاآفیسررخصت منظورکروائے بغیرغیرحاضرپایاگیاتواس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

لوگوں کی جان ومال کی حفاظت قانون پرعملددرآمدکی سب سے زیادہ ذمہ داری پولیس عائدہوتی ہے۔انہوں نے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکے حوالے سے کئی موقع پرموجودایس ایس پیزکوہدایات جاری کیں انہوں نے واضح کیاکہ ہم سب اس امرکے پابندہیں کہ حکومت ترجیحات کے مطابق اپنے آپ کوہمہ وقت تیاررکھیں اس موقع پرایس ایس پی باغ راولاکوٹ حویلی سدھنوتی نے اس وقت کی کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کوتفصیلی بریفنگ دی۔کمشنرپونچھ ڈویژن نے کہاکہ سابقہ اجلاسوں کے دوران قومی ایکشن پلان پرعملدرآمدکے حوالے سے مزیدکام کی ضرورت ہے این جی اوزکوکام کرنے سے قبل مطلوبہ قانونی پراسس مکمل کرناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ایسی تنظیموں اوراین جی اوزکی مانیٹرنگ کی جائے جوحکومتی پالیس کے مغائرکام کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ امن کمیٹیوں کوموثربنایاجائے مقامی سطح پرآگاہی مہم اورلوڈسپیکرکے استعمال پرپابندی کویقینی بنایاجائے۔پولیس اورمجسٹریٹ اپنی ذمہ داریوں کااحساس کریں۔جن مدارس کی رجسٹریشن نہیں ہوئی انہیں رجسٹرڈکرانے کے لیے مطلوبہ قانونی طریقہ کی تکمیل لازمی ہے۔پرائیویٹ سکولوں میں سکیورٹی گارڈاورچاردیواری کے علاوہ اردگردکے ماحول پرپوری طرح نظررکھی جائے انہوں نے کہاکہ پولیس اورضلعی انتظامی آفیسران کی سب سے زیادہ ذمہ داری ہے لیکن تمام ادارے اپنی اپنی سطح پرقومی سلامتی کے امورپراپناکرداراداکریں۔کمشنرپونچھ ڈویژن نے کہاکہ ہوٹلوں کی چیکنگ،ریسٹ ہائوسزمیں رہائش پذیرافرادکاڈیٹاباقاعدہ مرتب کیاجائے۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنرزکوہدایات دیں کہ وہ اپنے سب ڈویژن سطح پراے سی صاحبان کومتحرک کریں اورگراس روٹ لیول سے سکیورٹی پلان پرعملدرآمدکوموثرطورپرنافذکروائیں۔تاکہ حکومت احکامات پوری طرح عملدرآمدکویقینی بنایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ انتظامی سطح کی ہونے والی میٹنگزکے فیصلہ جات سے ڈویژنل کمشنرزکوبروقت تحریری طورپرآگاہ کیے جانے کاتسلسل برقراررکھاجائے۔پولیس آفیسران،انتظامی آفیسران مانیٹرنگ سسٹم کی بہتری کے لیے چوکنارہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پاکستان میں اس وقت تخریبی کارروائیوں اوران کے سدباب کے لیے اس لیے بھی زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے کہ اس علاقے کی پرسکون فضاء سے کوء فائدہ نہ اٹھالے آخرمیں دعاکے ساتھ اختتام ہوا۔