نواب اکبر بگٹی کی نویں برسی، بلوچستان میں عدالتوں کا بائیکاٹ

Nawab Akbar Bugti

Nawab Akbar Bugti

کوئٹہ (جیوڈیسک) جمہوری وطن پارٹی کے بانی نواب اکبر بگٹی کی نویں برسی آج منائی جا رہی ہے، ان کی جماعت کی اپیل پر صوبے کے مختلف اضلاع میں ہڑتال ہے، بلوچستان ہائیکورٹ بار کی اپیل پر عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جا رہاہے۔

جمہوری وطن پارٹی کی اپیل پر کوئٹہ میں جزوی طور پر شٹر ڈائون ہے۔ بروری روڈ،سریاب روڈ،سیٹلائٹ ٹائون اور اس سے ملحقہ علاقوں میں دکانیں بند ہیں۔

اندرون صوبہ مستونگ، خضدار، گوا د ر ،پسنی، دالبندین، آواران، نوشکی اور خاران سمیت مختلف علاقوں میں شٹر ڈائون ہڑتال کی وجہ سے کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں، پہیہ جزوی طور پر جام ہے۔مسلم لیگ ن نے ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا۔

نواب اکبر بگٹی کی برسی کے موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ بار نے عدالتی کارروائی کے بائیکا ٹ کا اعلان کیا ہے، وکلا اعلیٰ ٰعدالتوں سمیت ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے، بار رومز کے باہر سیاہ جھنڈے لہرا ئے گئے ہیں۔