نواز شریف سے حساب لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کرپشن کے گاڈ فادر ہیں، انہیں جیل بھجوانے تک پیچھا نہیں چھوڑونگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیر اعظم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور پاناما لیکس میں منی لانڈرنگ ثابت ہو گئی، جب تک کرپشن کرنیوالوں کا احتساب نہیں ہوتا اور انہیں جیلوں میں نہیں ڈالا جاتا اس وقت تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کرپشن کے گاڈ فادراور ملک کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں،اقتدارمیں آکرہم انکی طرح کے ڈاکوؤں کو پہلے پکڑیں گے ، نواز شریف بتائیں اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں نواز شریف کی اصل دولت سامنے آ جائیگی اور جب ہماری حکومت آئی تو چھوٹے چوروں کو نہیں بڑے بڑے مگر مچھوں کو جیل میں ڈالیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس میں جو کچھ آیا وہ ملک دشمنوں کی زبان تھی، ملک کو اصل خطرہ باہر سے نہیں اندر سے ہی ہے ، دنیا ادھر کی ادھر ہوجائے نوازشریف کو جیل میں ڈالنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ حق اور سچ کا ساتھ دینے سے گھبرانا اخلاقی پستی اور برائی کو غلط جانتے ہوئے مذمت نہ کرنا اخلاقی بزدلی ہے ، خوشامدی ٹولے میں اخلاقی بزدلی کی علامت بکثرت نظر آئیگی تاہم اخلاقی اقدار کو نظر انداز کرنیوالی قوموں کو اسکا خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے۔