نائجیریا: شدت پسند تنظیم بوکو حرام اسلحے کی کمی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Boko Haram

Boko Haram

نائجیریا (جیوڈیسک) نائجیریا کی فوج نے گذشتہ ہفتے دو الگ الگ کارروائیوں میں سات سو مغویوں کو رہا کروایا تھا۔

ہناتو موسٰی کے مطابق شدت پسند اپنے رہنماؤں سے اسلحہ طلب کرتے ہیں لیکن کمی کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔ بنتا ابراہیم کا کہنا تھا لڑکیوں کو بوکو حرام کے ارکان سے شادی پر مجبور کیا جاتا تھا۔

انکار پر فروخت کر دیا جاتا تھا۔ ایک خاتون کے مطابق جب فوج کے حملے ہوئے تو شدت پسندوں نے ان پر پتھر برسائے اور متعدد کو ہلاک کر دیا۔