شمالی کوریا کا چھوٹے جوہری بم تیار کرنے کا دعوی

Nuclear Bomb

Nuclear Bomb

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ایسے چھوٹے جوہری بم تیار کرنے کا دعوی کیا ہے جوبیلسٹک میزائیل پر بھی نصب کیے جاسکتے ہیں۔

کم جونگ ان نے یہ دعویٰ جوہری تنصیبات کے دورے کے موقع پر کیا ہے ، کم جونگ ان کے مطابق شمالی کوریا کے سائنسدان اتنے چھوٹے جوہری بم تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو بیلسٹک میزائیل پر بھی نصب کیے جا سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا دعویٰ پہلی بار ملکی سربراہ سے منسوب کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا نے حال ہی میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد دونوں ملکوں پر بلا امتیاز جوہری حملے کی دھمکی تھی۔