نوشکی : ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

Nushki

Nushki

نوشکی (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق نوشکی کے علاقے لجی میں ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کی۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے گئے. ترجمان کے مطابق دہشت گرد شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔