اوگرا کی آئندہ ماہ کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے ایک پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4.1 روپے اضافے کی سفارش کی ہے جب کہ ہائی اوکٹین 6 روپے 82 پیسے اور مٹی کا تیل 2 روپے86 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔