اپوزیشن سے اتفاق نہ ہوا تو ٹی او آرز پبلک کر دیئے جائیں گے : اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئے تو تھے داتا دربار میں ماہ رمضان کے دوران معتکفین کے لئے کئے گئے انتظامات کی بریفنگ لینے لیکن پاناما لیکس اور دھرنوں کے حوالے سے کئے گئے سوال پر خوب بھڑکے۔

کہنے لگے حکومت نے پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات کے لئے ایک مضبوط قانون بنایا ہے اگر اپوزیشن جماعتوں نے تعاون نہ کیا تو حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو دھرنوں کی سیاست شروع کر دی جاتی ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ سب کو ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو معیشت کے حوالے سے ایک مشترکہ معاہدہ کرنا چاہیے۔