آج پاکستان اور آزاد کشمیر میں بظاہر جمہوریت ہے لیکن سیاسی حالات سخت اضطراب کا شکار ہیں

Democracy

Democracy

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آج پاکستان اور آزاد کشمیر میں بظاہر جمہوریت ہے لیکن سیاسی حالات سخت اضطراب وانتشار اور انتہائی زوال وانحطاط کا شکار ہیں انسان حاکم اور محکوم دو طبقوں میں بٹا ہوا ہے سا رے فوائد سربراہوں کو حاصل ہیں ان خیالات کا اظہار انجینئر خالد پرویز بٹ نے آزاد کشمیر میں سیاسی ریشہ دوانیوں پر تبصر ہ کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام در حقیقت ایک کھیتی ہے جو حکومت کیلئے محاصل اور آمدنی فراہم کرتی ہے اور حکومتیں اسے لذتوں ،شہو توں عیش رانی اور ظلم وجور کیلئے استعمال کر رہی ہیں اور عوام پر ہر طرف سے ظلم کی با رش ہو رہی ہے لیکن قر با ن جا ئے عوام پر کہ سب کچھ کے باوجود وہ حرف شکا یت زبا ن پر نہیں لارہے بلکہ طر ح طر ح کی ذلت ورسوا ئی اور ظلم وچہر ہ دستی بر داشت کر رہے ہیں آج انسانی حقوق کے نا م پرجبراًاستبدار کی حکمرا نی ہے آج قبا ئلی ونسلی ومذہبی اختلا فا ت کی گر م بازاری ہے۔

جس میں ہر قبیلے کے افراد ہر صورت اپنے اپنے قبیلے کا ساتھ دے رہے ہیں خواہ وہ حق پر ہو یا باطل پر بلکہ آج اگر قبیلہ غلط را ہ پر چلے یا صحیح را ہ پر چلے ہر قبیلے کا ہر فرد بھی فیصلے پر ہی چلے گا انہوں نے کہا کہ آج پیپلز پا رٹی کو پلید لو گوں کی پا رٹی کے طو ر پر پیش کیا جا رہا ہے مسلم لیگ نو ن پا ر سا ئوں اور پا کیزہ لو گوں پر مشتمل اپنے آپ کو پیش کر رہی ہے تحر یک انصا ف ان دونوں کو کر پٹ کہہ رہی ہے اور مسلم کانفرنس غیر ریاستی جماعت قرار ددیکر غیر ریاستی جماعتوں کیخلاف مہم جو ئی کر رہی ہے۔

جماعت اسلامی بھی این جی او کا کردار ادا کر رہی ہے اور آزادی پسند جماعتیں آپس میں دست وگریباں ہیں ان سب کے سامنے عوام بے بس وبے کس کی تصویر بنے ہو ئے ہیں تمام سرکاری اداروں کے ملازمین چپڑاسی سے لیکر سربراہ ادارہ تک دونوں ہا تھوں سے دستیاب وسائل اور اختیا رات استعمال کر کے اپنے اپنے جسم کے مطا بق حصہ وصول کر رہے ہیں آج صورتحا ل یہ ہے کہ کروڑوں عورتیں ،بوڑھے ،بچے گلیوں محلوں ہر جگہ بھیک ما نگتے نظر آرہے ہیں حکمرا ن تعمیر وترقی کے گیت گا گا کر غیر ملکی قر ضے حا صل کر رہے ہیں لو ٹ ما ر کا بازار گر م ہے جو جتنا طا قتور ہے وہ اتنی ہی کو ٹ ما ر کر رہا ہے ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہو گا۔۔