پاکستان نے ڈرون حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا

Maliha Lodhi

Maliha Lodhi

نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے علاقائی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف ہیں اس لئے یہ فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سفیرملیحہ لودھی نے کہا کہ ڈرون کااستعمال علاقائی سلامتی پرمنفی اثرات مرتب کرتا ہے، اس حوالے سے ڈرون حملوں سے متعلق انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کی سفارشات درست قدم تھا، رپورٹ میں ڈرون کےاستعمال سے بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے قانونی سوالات اٹھائےگئے تھے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ ڈرون حملے علاقائی سلامتی اورخودمختاری کے خلاف سمیت عالمی عزم کو نقصان پہنچاتے ہیں، یہ حملے متاثرین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں اورتشدد و انتہا پسندی بڑھاتے ہیں، اس لئے انہیں فوری طور پر بند ہوجانا چاہیے۔