پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، ملی مجلس شرعی

Lahore

Lahore

لاہور: ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور حرمت رسول ۖکے مسئلے پر مسلمان حکمرانوں کو قائدانہ کردار ادا کر نا چاہیے، عالمی سطح پر تمام انبیاء کی حرمت کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے، ایسا کرنے سے ہی دنیا میں حقیقی امن قائم ہو سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ی ملی مجلس شرعی کے صدر مفتی محمدخان قادری،پروفیسر ڈاکٹر محمد امین ، ڈاکٹر فرید احمد پر اچہ مولانا رغب حسین نعیمی،مولانا امیر حمزہ،ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری،علامہ نیاز حسین نقوی،حافظ عبدالغفار روپڑی،مولانا احمد علی قصوری ،قاری خلیل الرحمن قادری،حافظ عاکف سعید مرکزی جمعیت اہلحدیث کے حافظ بابر فاروق رحیمی سمیت دیگر نے ۖ اپنے خطاب میں کیا ۔شرکاء نے کہا کہ گستاخ رسول ۖ کی شرعی سزا موت ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنیو الے مغربی ملکوں کے حکمران شان رسالت ۖ میں گستاخیاں روکیں،مسلم حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ مسلمانوں کی عزت نبی اکرم ۖ کی حرمت کے تحفظ سے وابستہ ہے۔