پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ ملک اصغر علی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ ن لیگ آمریت کے راستے پر چل رہی ہے۔ صرف احتجاجی مظاہرے کے جرم میں تین سرکاری ملازمین کا قتل جمہوری حکومت کا سیاہ کارنامہ ہے۔ وفاقی وزیر نجکاری محمد زبیر، وزیر اطلاعات پرویز رشیداور چیئرمین پی آئی اے فوری طور پر مستعفی ہوں۔ سفاکانہ قتل عام کا مقدمہ وفاقی حکومت پر درج کرکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت بنایا جائے۔

لازمی سروس اسٹرکچر جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔پی آئی اے ملازمین کے حقوق کے حقیقی ترجمان پیپلزیونٹی کے مرکزی صدر ہدایت اللہ کو فوری رہا کیا جائے۔ورنہ پیپلزپارٹی کے جیالے ضیائی آمریت کی باقیات کو بحرہ عرب میں بہا دیں گے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤں سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر، سابق وفاقی ایڈوائزر ٹیکسٹائل انڈسٹریز ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات پی ایل بی محمد طاہر شیخ، ٹکٹ ہولڈرز ملک سردار ٹرالے والا، شکیل شاہد، رانا انوارالحق، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اعجاز چوہدری،پیپلزلیبر بیورو کے ڈویژنل صدر رانا نصیر احمد،جنرل سیکرٹری لال حسین راشد، ضلعی صدر مرزا اسلم مظہر،جنرل سیکرٹری نیاز احمد جلوکہ، سٹی جنرل سیکرٹری رفیق عمار بھٹی،سینئر نائب صدرمیاں ارشد ندیم، سرمد فضل حسین راہی، رہنما آزاد کشمیر پی پی چوہدری خادم حسین،طفیل شاہد انصاری،شفقت رسول،خادم حسین انصاری،عبدالشکور شاکر، امجد جاوید، منظور احمد رانا، پیپلزیونٹی فیصل آباد کے رہنما محمد اقبال نے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین کی تنظیم پیپلزیونٹی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے پر پولیس تشدد، تین رہنماؤں فلائٹ انجینئر محمد سلیم ، منیجر کمیونی کیشن سید عنایت علی شاہ اور محمد اسلم کو فائرنگ سے قتل کرنے اور متعدد رہنماؤں کووحشیانہ تشدد کے بعد گرفتار کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ جنیوا کانفرنس کی قراردادوں کی نفی ہے۔ اورنج لائن منصوبہ پاکستان کی اقتصادیات کا قتل ہے۔ پیٹرول چالیس روپے سے زیادہ فروخت کرکے لوٹ مار کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا مزدوروں کواب اپنی الگ ڈھائی ڈھائی اینٹ کی تنظیمیں بنانے کی بجائے سرمایہ دار استحصالی قوتوں کی طرح اپنے حقوق کیلئے متحدہ پلیٹ فارم پر جدوجہد کرنا ہوگی۔

سیکرٹری انفارمیشن ۔۔ پیپلز یونٹی فیصل آباد0333-6568220