دورہ پاکستان میں وفد بالکل محفوظ رہا: ولسن مناسے

 Wilson Manas

Wilson Manas

ہرارے (جیوڈیسک) زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد خیر و عافیت سے اپنے وطن پہنچ چکی ہے۔

زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین ولسن مناسے نے ہرارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے ٹیم کے ارکان پاکستان میں محفوظ رہے اور بحفاظت وطن واپس آئے۔

پاکستان میں ان کی زندگیوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا۔ ولسن مناسے نے پاکستان کی میزبانی کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔