پاناما لیکس: متحدہ اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کے باہر چیئرنگ کراس پر پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے احتجاجی دھرنا دیا۔

اس موقع پر اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور ان کے حامیوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے حکمران جماعت پر طنز کے خوب نشتر چلائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملکی استحکام اور مفاد کی خاطر وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں۔ قائد حزب اختلاف نے چھوٹے میاں صاحب سے بھی استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا۔

ق لیگ، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف پر مشتمل متحدہ اپوزیشن اب اپنے مطالبات پورے نہ ہونے تک ہر جمعرات کو چیئرنگ کراس پر احتجاجی دھرنا دیا کرے گی۔