عوام دکھی انسانیت کی خدمت کی کیلئے قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیں، معراج الہدی صدیقی

Meraj Ul Huda

Meraj Ul Huda

کراچی : امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کی خوشنودگی اور فرمانبرداری میں اپنی عزیز ترین اولاد کو قربانی کے لئے پیش کرکے امت مسلمہ کے لئے افضل ترین قربانی کا عملی نمونہ پیش کیا، ہزاروں سال بعد بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی اللہ تعالیٰ سے حضرت ابرایم کی نسبت اور تعلق کو اجاگر کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آبا د زون کے تحت اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیر زون اویس یاسین اور نائب امراء زون طارق مسعود بیگ، عرفان حسن سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جو پورے ملک میں بلا تفریق عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے، صدقات، خیرات اور چرم قربانی سے ملنے والی رقم کو ایمانداری کے ساتھ غریب اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود، یتیموں اور بیوائوں کی کفالت اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی بحالی میں صرف کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تحت کراچی شہر میں الخدمت کے تحت اس وقت کئی اسپتال ، میڈیکل سینٹرز ، ڈائیگناسٹک سینٹرز اور بلڈ بینکس کام کر رہے ہیں جہاں غریب عوام کو سستی علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت سے اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے اور اسلام ہم کو انسانیت کی خدمت کا دیتا ہے اس کے لئے کارکنان کو کمر بستہ ہو کر میدان عمل میں آنا ہوگا۔

کارکنان چرم قربانی مہم کی کامیابی کے لئے گھر گھر جا کر رابطے کریں اور لوگوں کو الخدمت کی فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کریں اور اہداف کے حصول کے لئے بھرپور اور موثر منصوبہ بندی ترتیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کارکنان کا عزم اور اعتماد راہ میں حائل رکاوٹوں کو توڑ کر امسال چرم قربانی میں ریکارڈ اضافے کا باعث ہوگا۔ معراج الہدیٰ صدیقی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی زون نارتھ ناظم آباد اویس یاسین نے کہا کہ اقامت دین کے غلبے کے لئے ہم اپنی جان، اور صلاحیتوں کو اللہ کے راستے میں لگا تے ہیں اسی کے لئے قربانی کرتے ہیں اور دعوت کو بڑھانے کے لئے جدوجہد کرتے ہیں۔ اس راہ کی تکالیف اور مصائب کو برداشت کرتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں اللہ اس کام میں برکت اور ہمارے سر پر سکینت نازل کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ ذی الحج ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ اگر ہمیں عزیز ترین شے بھی اللہ کے راستے میں دینا پڑے تو اس کے لئے تیار رہیں#

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320