پشاور میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب، پانی گھروں میں داخل

 Peshawar Rainfall

Peshawar Rainfall

پشاور (جیوڈیسک) موسلا دھار بارش سے گلبہار، گلبرگ، صدر، تہکال، وارسک روڈ، دلہ زاک روڈ اور چارسدہ روڈ پر پانی جمع ہو گیا۔

پشاور میں بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے جبکہ بلدیہ کا عملہ غائب ہے۔

پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں علی الصبح سے جاری تیزبارشوں کے باعث بیشتر علاقے زیرآب آ گئے۔ ریلوے اسٹیشن میں بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے جس سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی ہے۔

بارش کے باعث گلبہار، گلبرگ، یکہ توت، آغہ میرجانی شاہ، صدر، تہکال، وارسک روڈ، چارسدہ روڈ، دلہ زاک روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہے۔ بلدیہ کا عملہ غائب ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔