فلاڈیلفیا :پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والا شخص داعش کا حامی نکلا

Police Commissioner Richard Ross ISIS Arrest

Police Commissioner Richard Ross ISIS Arrest

فلاڈیلفیا (جیوڈیسک) امریکا کے شہر فلاڈیلفیا میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والا شخص داعش کا حامی نکلا،ملزم نے دوران تفتیش عالمی دہشت گرد تنظیم کا حامی ہونے کااعتراف کرلیا ۔

فلاڈیلفیا پولیس کمشنر رچرڈ روز نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ روز حملہ آور نے گھات لگا کر گشت پر مامور پولیس کی کار کو نشانہ بنایا تھا۔

فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے حملہ آور 30 سالہ ’ایڈورڈ آرچر‘ کو گرفتار کر لیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس کا تعلق داعش سے ہے اور اس نے واردات کے لیے 2013ء میں چھینا گیا پستول استعمال کیا۔