پیرمحل کی خبریں 24/8/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) سید محمد ذیشان شاہ آل پنجاب سیکرٹریز ایسوسی ایشن یونٹ پنجاب کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب کرلیے گئے تفصیل کے مطابق آل پنجاب سیکرٹریز ایسوسی ایشن APCA یونٹ پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں سید محمد ذیشان شاہ کو تنظیم کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا گیاوائس چیئرمین سجاد حسین علوی آف جھنگ , عبدالعزیز چانڈیو ڈیرہ غازی خان صدر , سینئر نائب صدر سید مخدوم شاہ فیصل آباد و دیگر , نائب صدر معظم رشید ٹوبہ ٹیک سنگھ و دیگر , رضوان فاروق لودھی لاہور جنرل سیکرٹری , یسین ناگرہ پتوکی ڈپٹی جنرل سیکرٹری , رضوان اللہ لاہور فنانس سیکرٹری , غلام حسین جھنگ انفارمیشن سیکرٹری اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ممبران ایگزیکٹو راجہ عبدالجیل , صابر سیال , افتخار گجر اور سلمان فارسی سمیت سب عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہو گئے سید محمد ذیشان شاہ آل پنجاب سیکرٹریز ایسوسی ایشن یونٹ پنجاب کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے اوکٹرائے یونین کے صدر جاوید اقبال ، محمد اکرم مجاہد سیکرٹری ، مرزا بشیر احمد ، محمد احمد سیکرٹری ، محمد نعیم سیکرٹری ، چوہدری خالد سردار سابق نائب ضلع ناظم سمیت سیاسی سماجی صحافتی حلقوںنے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہا رکیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) سالانہ امتحان 2016جماعت نہم کے طالب علم جوادامجد نے 459نمبر حاصل کرکے تحصیل پیرمحل میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی تفصیل کے مطابق فائونڈیشن پبلک سکول پیرمحل کے طالب علم جواد امجد نے فیصل بورڈ کے جماعت نہم کے امتحان میں 459نمبر حاصل کرکے تحصیل پیرمحل میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی جس کی کامیابی کا سہرا پرنسپل کلاس انچارج کی انتھک کوشش جملہ سٹاف کی کارکردگی اور والدین کی دعائوں کا ثمر ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) ڈبلیوایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر عرفان کی قیادت میں سول ہسپتال پیرمحل میں پولیو کی مہم کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ، ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت پولیو ٹیموں کے انچارجز نے شرکت کی پولیو اجلاس میں پولیو قطرے پلانے والی ٹیموں کو بچوں کے ہاتھ پر نشان لگانے کے لیے مہیا کی گئی مارکر کے ناقص ہونے کی نشاندہی کی گئی جس میں ڈبلیوایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر عرفان نے یقین دہانی کروائی کہ جلد ہی پولیو ٹیموں کو معیاری سامان مہیا کیاجائے گا اس موقع پر ڈبلیوایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر عرفان نے تحصیل پیرمحل میں پولیو کی مہم میں حصہ لینے والے افسران اور ورکر کی کارکردگی کو سراہا جن کی دن رات کی کوششوں سے تحصیل پیرمحل پولیو فری کا درجہ کے قریب ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) طالب علم کا اعزاز طالب علم ابوذر مجاہد ولد مجاہد حسین نے فیصل آباد بورڈ جماعت نہم کے امتحان میں 478نمبر حاصل کرکے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی اس کارکردگی کاسہرا کلاس انچار ج محمد اسلم ، سائنس عبدالمجید محمد ارشاد ہیڈماسٹر اور جملہ سٹاف کے سر ہے ماسٹر سہیل محمود ڈی ایم ، چوہدری محمد اسلم ، رانا نعیم خالد خان ، پروفیسر طارق عزیز ،ہیڈماسٹر سعید ، چوہدری محمد علی اے ای او نے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی
پیرمحل ( نامہ نگار )فاروق ستار کا پارٹی سے اپنے قائد کو الگ کرنا بھی حکومت اور سیکورٹی اداروں کی آنکھ میں دھول جھونکنا ہے الطاف سمیت تما م قیادت کا احتساب ہونا چاہئے اور مستقبل میں کوئی ” را” کا ایجنٹ بننے کی جرات نہ کرے ۔ان خیالات کا اظہار ممتازدولتانہ ضلعی راہنما کسان ونگ نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا ا لطاف حسین دہشتگردوں کا سربراہ ہے جو برطانیہ میں بیٹھ کر سرعام دہشت گردی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کا الطاف حسین کو پارٹی سے الگ کرنا بھی ایک ڈرامہ ہے ،پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے الطاف حسین نے نہ صرف پوری قوم بلکہ خصوصاً اردو بولنے والے عوام کی دل آزاری کی ہے اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ برطانوی حکومت کہ ایسے سنگین جرم میں ملوث شخص کے خلاف نہ صرف برطانیہ میں قانونی کاروائی کرے بلکہ حکومت پاکستان کے طلب کرنے پر اس کے حوالے بھی کرے، پاکستان کی سالمیت کے خلاف کسی شخص کا برطانوی سرزمین کا استعمال قابل مذمت ہے الطاف حسین نے پاکستانیوں کی ہتک کر کے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ۔ ملک میں انڈین لابی سرگرم ہے اسمبلیوں میں بیٹھ کر بھارت سے وفا کرتے ہوئے پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا جارہاہے۔ بھارت کی فنڈنگ پر پلنے والے بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ میڈیا دفاتر پر حملہ کرنے والے اور کروانے والے اب ”نامعلوم ” نہیں رہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی اس کی جرأت نہ کرے۔ صحافتی اداروں کے تحفظ کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ملکر سندھ میں میڈیا ہائوسز کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے ۔