پوجا بھٹ 16 سال بعد سلور سکرین پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

Pooja Bhatt

Pooja Bhatt

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ سولہ سال کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر سلور سکرین پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔

پوجا بھٹ مصنف ابھیک بارو کے ناول “سٹی آف ڈیتھ” پر بننے والی فلم میں شرابی پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے فنی کیرئیر کا آغاز 1990 میں فلم ’’ڈیڈی‘‘ سے کیا لیکن انہیں شہرت فلم ’’دل ہے کہ مانتا نہیں‘‘ سے ملی۔

اداکارہ نے 2001 میں کیرئیر کے عروج پر ہی اداکاری کو خیرباد کہتے ہوئے فلمسازی اور ہدایت کاری کے میدان میں قسمت آزمانا شروع کر دی تھی۔