2003 ء میں اقتدار میں ہوتا تو عراق پر امریکی حملے کی اجازت دیتا: جیب بش

 Jeb Bush

Jeb Bush

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار جیب بش نے کہا ہے کہ اگر وہ2003 میں صاحب اقتدار ہوتے تو وہ بھی عراق میں امریکی حملے کی اجازت دے دیتے مگر اس موقع پرانہوں نے عراق میں صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد کی جانیوالی غلطیوں کا بھی اعتراف کیا.سابق امریکی صدرجارج بش سینیئر کے بیٹے اور جارج واکر بش کے بھائی جیب بش نے نشاندہی کی کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے بھی عراق میں فوجی مداخلت کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

جیب بش نے انٹرویو میں کہا کہ میں عراق میں مداخلت کی اجازت دے دیتا۔بش نے اس موقع پر سلامتی امور سے متعلق کمزور امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے عراقی اپنی فوج کے خلاف اٹھ کھڑے ہیں.امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رہنے والے جیب بش نے ابھی تک اپنی امیدواریت کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔

جیب بش نے امیگریشن پر بات کرتے ہوئے کہا “ہمیں سسٹم کو ایسا بنانا ہوگا کہ جب قانونی امیگریشن غیر قانونی امیگریشن سے زیادہ آسان ہو جائے اور لوگوں کو کچھ عزت دی جاسکے۔ بش کو صدارتی انتخابات جیتنے کے لئے لاطینی باشندوں کی حمایت جیتنا لازمی ہوگی۔ امریکہ میں 2012 کے صدارتی الیکشنز میں تقریباً 1 کروڑ 10 لاکھ افراد نے ووٹ ڈالا جو کہ مکمل ووٹروں کی تعداد کا تقریبا 8.8 فیصد ہے۔