احتجاج کی کال دینے والی اپوزیشن کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔ حمزہ شہباز

Hamza Shahbaz

Hamza Shahbaz

لاہور (جیوڈیسک) تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عید کے بعد احتجاج کی کال دینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جن کو چور کہتے تھے آج ان سے مل کر احتساب کا نعرہ لگا رہے ہیں، انہیں وزیر اعظم بننے کا زیادہ شوق ہے تو شیروانی سلوا دیتا ہوں۔

حمزہ شہباز نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں سوئس بنکوں میں پڑی دولت اور سرے محل کی یاد دلائی۔ حمزہ شہباز نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی عیادت کی، انہیں پیار دیا اور کہا کہ میں اِن کے ہاتھ میں ہاتھ دینے آیا ہوں۔

حمزہ شہباز نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کا علاج کرنے والی سماجی تنظیم کو 10 کروڑ روپے کی حکومتی گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔