پی ایس ایل : کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جاری

PSL Players Drafting

PSL Players Drafting

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کا انتخاب ہونے لگا، شاہد آفریدی، احمد شہزاد، شعیب ملک، مصباح الحق، کرس گیل اور کیون پیٹرسن کو پلاٹینم کے لیے خرید لیا گیا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے راؤنڈ ون میں پہلی بِڈ تبدیل ہو گئی ، اسلام آباد کی ٹیم نے شاہد آفریدی پر بولی گئی قیمت پشاور کو دے دی اس طرح پشاور کی ٹیم میں دونوں آفریدی یعنی مالک جاوید آفریدی اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی پھر سے اکٹھے ہو گئے۔

پلاٹینم میں ہی غیر ملکی کرکٹرز ، شین واٹسن ، کرس گیل ، کیون پیٹرسن ، ڈیوان براوو ، شکیب الحسن پر ڈرافٹنگ ہوئی۔ ڈرافٹنگ کی پہلی کیٹگری کے لیے کراچی ٹیم میں شکیب الحسن، شعیب ملک، ، پشاور نے شاہد آفریدی، اسلام آباد نے مصباح الحق، شین واٹسن، آندرے رسل ، کوئٹہ کیون پیٹرسن، احمد شہزاد، سرفراز احمد ، اور لاہور ٹیم نے دونوں وِنڈی کھلاڑی کرس گیل، ڈیوان براوو، قومی ٹیم کے سپر اسٹارز میں بوم بوم کے علاوہ شعیب ملک اور سرفراز احمد بھی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے۔

کرکٹرز کے ناموں پر ڈرافٹنگ جاری ہے ، ایمرجنگ سمیت دیگر کیٹگریز کے لیے کھلاڑیوں کو کل خریدا جائے گا ۔