قائد اعظم ڈے کے موقع پر “یوم قائد ریلی ” مزار قائد تا پریس کلب نکالی جائے گی

Quaid Azam Day

Quaid Azam Day

کراچی (پ ر) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کالجز اینڈ یونیورسٹیز زون کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام 25دسمبر بروز جمعہ قائد اعظم ڈے کے موقع پر عظیم الشان “یوم قائدریلی “بعد نما ز جمعہ مزار قائد تا پریس کلب نکالی جائے گی۔

یہ اعلان ایم ایس او کراچی کے نا ظم صدیق شیرازی نے ایم ایس او کالجز اینڈ یونیورسٹیز زون کراچی کے ذمہ دران کے اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جنا ح پاکستانی عوام کے ہیرو اور پوری قوم کے قائد ہیں، انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن حاصل کرکے مسلمانوں کو مکمل آزادی فراہم کی۔ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ان کی پوری زندگی مسلمانوں کی آزادی کے لیے صرف کرنے پر ان کے یوم ولادت پر ریلی نکال کر انہیں بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کرے گی۔

اس موقع پرایم ایس او کالجز اینڈ یونیورسٹیز زون کراچی کے ناظم عنایت خان اور ناظم عمومی زید اللہ حسینی نے کہا کہ قائد اعظم نے طلبہ کو مستقبل کا معمار قرار دیا ہے لہذا طلبہ کا فرض بنتا ہے کہ 25دسمبر کو پورے کراچی کے دینی و عصر ی تعلیمی اداروں کے طلبہ “یوم قائدریلی “میں شرکت کرکے دشمن کو دکھا دے کہ مستقبل کے معمار ابھی زندہ ہیں اور دشمن کے حملوں کے باوجود پاکستان کا علم بلند رکھنے کے لیے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
جاری کردہ
عنایت اﷲ فاروقی
سیکریٹری اطلا عات
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن
رابطہ:0305-2083795