رمضان سے قبل روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پر تنظیم فلاح و بہبود کا احتجاج

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح وبہبود کی چیئر پرسن شمیم اختر اور فنانس سیکریٹری صوبیہ علی نے رمضان سے قبل روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومتی رٹ قائم کرکے رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی سے عوام کو نجات دلائی جائے۔

تنظیم فلاح و بہبود کی رہنمائوں نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ گراں فروشی سے عوام کو نجات دلا نے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنا یا جائے اور علاقائی سطح پر درپیش روز مرہ مسائل میں دھنسی عوام کو مہنگائی کے دلدل میں نہ دھکیلا جائے۔

ان خیالات کا اظہار تنظیم فلاح وبہبود کی چیئر پرسن شمیم اختر اور فنانس سیکریٹری صوبیہ علی نے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوام نے گراں فروشی اور علاقائی سطح پر پانی ،بجلی سمیت دیگر مسائل بیان کئے اس موقع پر تنظیم فلاح و بہبود کی رہنمائوں نے کہا کہ حکومت اور حکومتی ادارے عوام کو لاوارث نہ سمجھیں عوامی مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔