رانا ثناء اللہ اور شیر علی کے درمیان جلد صلح ہونی چاہیے: رانا محمد اظہر

 Rana Mohammad Azhar

Rana Mohammad Azhar

فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لائرز فورم پنجاب نائب صدر رانا محمد اظہر خاں ایڈووکیٹ نے شریف برادران سے مطالبہ کیا ہے کہ رانا ثناء اللہ اور شیر علی کے درمیان جلد صلح ہونی چاہیے کیونکہ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرنی پارٹی کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ ایک پارٹی میںرہتے ہوئے ایک دوسرے پر بیان بازی نہ کریں رانا ثنا ء اللہ خان چھوٹے ہونے کی حثیت سے آگے بڑھ کر خود پیار لیں چوہدری شیر علی بڑے ہونے کی حیثیت سے ان پر دست شفقت رکھیں۔

دونوں لیڈروں کو ایک ہوکر پارٹی ورکروں کولے کر آگے بڑھے پارٹی مضبوط اورکارکن متحدہوں گے انہوں نے کہا کہ قائدین جلد فیصل آباد کا دورہ کریں اور رانا ثناء اللہ خان اور چوہدری شیر علی کے درمیان صلح کرائیں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور نواز شریف فیصل آباد کے دونوں لیڈروں کی صلح کروائیں مخالفین خوش ہورہے ہیں مخالفین پارٹیوںکے منہ بند کرنے کیلئے شریف برادران جلد فیصل آباد کا دورہ کریں۔