سرخ مرچیں بریسٹ کینسر روکنے میں مددگار: تحقیق

Red Chillies

Red Chillies

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سرخ مرچ میں پایا جانے والا ایک مرکب چھاتی کے سرطان کو روکنے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

بریسٹ کینسر کی کئی اقسام ہیں جن میں ایک ٹرپل نیگٹو بریسٹ کینسر بھی ہے جو بڑی مشکل سے قابو میں آتا ہے اور یہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کے لیے ایک بھیانک خواب بن چکا ہے لیکن اب ماہرین کا کہنا ہے کہ سرخ مرچوں میں موجود کیپسیسن مرکب اس قسم کے سرطان کو بھی بڑھنے سے روکتا ہے۔

جینیاتی تحقیق سے چھاتی کے سرطان کی کئی اقسام منظرِ عام پر آئی ہیں جنہیں تین ریسپٹرز کی موجودگی یا عدم موجودگی کی بنا پر تقسیم کیا جاتا ہے اور انہیں ایسٹروجن، پروجیسٹیرون اور ایپی ڈرمل گروتھ فیکٹر ریسپٹر ٹو ( یا ایچ ای آر ٹو) کا نام دیا گیا ہے۔

اگر ایچ ای آر ٹو پازیٹو ہو تو اس کا علاج آسان ہوتا ہے اور اس میں دوا بھی اثر کرتی ہے ۔ لیکن اگر ایچ ای آر ٹو نیگٹو ہو تو اس کا علاج مشکل ہوتا ہے اور اسے ہی ٹرپل نیگٹو بریسٹ کینسر کہا جاتا ہے ۔ اس کا علاج کیموتھراپی سے ہی ممکن ہے جو بہت مشکل ہوتا ہے۔