معروف شاعر و قلمکار وقار نسیم وامق کے اعزاز میں محفل مشاعرہ

Naseem Waqar Honor Party

Naseem Waqar Honor Party

لاہور : عالمی ادبی ثقافتی و سماجی تنظیم راستی, ادارہ خیال و فن اور اکادمی ادبیات پاکستان کے زیرِ اہتمام اکادمی ادبیات کے لاہور آفس میں سعودی عرب سے تشریف لانے والے معروف شاعر و قلمکار وقار نسیم وامق کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا دیگر مہمانانِ خصوصی میں جاوید شیدا ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور، فیصل آباد سے تشریف لانیوالی شاعرہ ناز فاطمہ اور معروف کالم نگار اور شاعرہ ڈاکٹر عمرانہ مشتاق شامل تهیں۔

تقریب کی صدارت نامور شاعر و ادیب ڈاکٹر اختر شمار نے کی جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض ادارہ خیال و فن کے صدر معروف شاعر و ادیب راشد ممتاز لاہوری نے خوش اسلوبی سے سرانجام دئیے، مہتمم اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکادمی ادبیات محمد جمیل تهے.
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ الیہ وسلم سے کیا گیا۔

خطبہ استقبالیہ چیئرپرسن راستی انٹرنیشل معروف شاعرہ اور ادیبہ نیلما درانی نے پیش کیا جبکہ وقار نسیم وامق کے فکر و فن اور شخصیت پر اظہارِ خیال کرنے والوں میں سید احمد حسن زیدی، ممتاز راشد، ڈاکٹر عمرانہ مشتاق، محمد جمیل اور سعودی عرب سے تشریف لانے والے مہمان بزمِ ریاض کے صدر ممتاز راٹهور شامل تهے جبکہ شاعر فراست بخاری نے وقار وامق کو منظوم خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کے آغاز میں معزز مہمانوں کو گلدستے پیش کئے گئے جبکہ فراست بخاری نے وقار وامق کو مالا پہنائی بعد ازاں ایک محفل مشاعرہ بهی منعقد کی گئی جس میں شعرائے کرام نے اپنے کلامِ دلپذیر سے حاضرین کو محظوظ کیا، جن میں ڈاکٹر اختر شمار، ڈاکٹر کنول فیروز، ڈاکٹر ندیم ایوب، جاوید شیدا، سید قاسم جلال، ڈاکٹر عمرانہ مشتاق، آفتاب جاوید، زاہدہ جبین راؤ، یوسف مثالی، سلطان محمود، آغا ارشد، پروفیسر آغا علی مزمل، حراء رانا، سلیم صابر، جاوید آفتاب، آفتاب خان، اعجاز منظور عادل، زبیدہ زیبی، شبنم مرزا، محمد جمیل، فراست بخاری، سہیل ثانی، محمد جمیل، کرامت بخاری، ناز فاطمہ، نیلما درانی، وقار نسیم وامق اور دیگر شامل تهے۔

آخر میں نیپالی نژاد گلوکارہ علیزے نے کلامِ فیض ترنم سے پیش کرکے سماں باندھ دیا۔

Naseem Waqar Honor Party

Naseem Waqar Honor Party

Naseem Waqar Honor Party

Naseem Waqar Honor Party