رضوان داعش سے متاثر تھا، کیلیفورنیا حملے کے ملزم کے والد کا بیان

Syed Farooq

Syed Farooq

کیلفورنیا (جیوڈیسک) کیلیفورنیا کے ایک سوشل سینٹر میں اپنی اہلیہ تاشفین ملک کے ساتھ تباہی کی داستان رقم کرنے والے سید رضوان کے والد سید فاروق نے اطالوی اخبار کو انٹرویو دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سید رضوان البغدادی اور داعش کے نظریات سے اتفاق کرتا تھا۔ وہ اسرائیل کی وجہ سے بھی پاگل تھا۔ سید رضوان اس معاملے میں کسی کی نہیں سنتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس کے بیرون ملک دہشت گردوں سے رابطے کے بارے میں بھی لاعلم ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق فیس بک پر تاشفین ملک کے اکاؤنٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ ابوبکر البغدادی سے متاثر تھی۔