سمیعہ کی موت منشیات کے زیادہ استعمال کے باعث ہوئی، رانا ثناءاللہ

Samia Chaudhry

Samia Chaudhry

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے چنبہ ہاؤس میں پُراسرار طور پر مردہ پائی گئی مسلم لیگ کی خاتون کارکن سمیعہ چوہدری کی ہلاکت کے بارے میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء نے کہا ہے کہ سمیعہ کی موت منشیات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہوئی ہے۔

پولیس کو سمیعہ چوہدری کی فرانزک لیب کی کچھ رپورٹس موصول ہوئی تھیں جن کے حوالے سے راناثناء اللہ نے سمیعہ کے منشیات کے زیادہ استعمال کا دعویٰ کیا ہے، اس سے قبل پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سمیعہ کی گردن پر نیل کا ذکر تھا۔