سمیعہ ممتاز کامیڈی سیریل ’فالتو لڑکی‘ میں جلوہ گر ہوں گی

Samia Mumtaz

Samia Mumtaz

کراچی (جیوڈیسک) معروف ڈرامہ نگار فصیح باری خان ایک وقفہ کے بعد ہدایتکار مظہر معین کی نئی ٹی وی ڈرامہ سیریل فالتو لڑکی کے سکرپٹ کے لئے رضا مند ہوگئے جس کی ریکارڈنگ جاری ہے۔

مذکورہ سیریل میں پہلی بار اداکارہ سمیعہ ممتاز رونے دھونے کے کردار کے بجائے کامیڈی سیریل میں جلوہ گر ہوں گی۔

ان کے ہمراہ حنا دل پذیر، سیمی راحیل، سنبل عباس، یاسر رضوی، بہروز سبزواری، انعم فیاض، سلمان شاہد، لبنیٰ اسلم اور دیگر فنکار کام کر رہے ہیں۔