سارہ پیلن کا امریکہ کو اقوام متحدہ چھوڑنے کا مشورہ

Sarah Palin

Sarah Palin

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی میڈیا کے مطابق سارہ پیلن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پیغام لکھا ہے۔

سارہ پیلن نے پیغام میں برطانوی عوام کو یورپی یونین چھوڑنے پر بہادر قرار دیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ برطانوی عوام نے گلوبلائزیشن کے حامیوں کے ڈرانے کی پرواہ نہیں کی۔

ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی سارہ لکھتی ہیں کہ اب امریکا سبق سیکھے اور اُس سیاسی گروہ سے پیچھا چھڑائے جسکا ایجنڈا اسکے مفاد میں نہیں۔