سروسز ہسپتال، بچوں کی نرسری میں آگ لگنے کے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) ہائیکورٹ نے سروسز ہسپتال میں بچوں کی نرسری میں آگ لگنے کے واقعہ کے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نوشاب اے خان نے موقف اختیار کیا کہ سروسز ہسپتال میں بچوں کی نرسری میں آگ لگنے کے باعث 11 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے تھے

جبکہ ہسپتال میں آگ بجھانے کے آلات موجود نہیں تھے اور اہلکاروں کو تعینات نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے بھی تحریری جواب عدالت میں جمع کروا دیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آگ بجھانے کے آلات نصب کر دئیے گئے ہیں۔

جبکہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کام کر رہی ہے۔ عدالت نے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔