شہباز شریف کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پولیس کو سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد اور اشتہاریوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ ہدایت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی، اجلاس میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات، ملت پارک ڈکیتی قتل اور ٹریفک سگنل پر گاڑی لوٹنے کے واقعات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

سی سی پی او نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ شہباز شریف کا کہن اتھا کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہیں گے۔

زرعی ترقی اور کسان کی خوشحالی کے حوالےسے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ ان کی ترجیح ہے، کسان خوشحال ہو گا تو زراعت ترقی کرے گی اور پاکستان آگے بڑھے گا، شہبازشریف نے باکسر محمد وسیم کو سلور فلائی ویٹ چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد بھی دی ہے۔