شکارپور: ڈاکوؤں کی فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق اور 6 مسافر زخمی

Shikarpur Police

Shikarpur Police

شکارپور (جیوڈیسک) ڈاکوؤں نے مسافر کوچ روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے ڈرائیور جاں بحق اور 6 مسافر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ شکارپور میں انڈس ہائی وے ناپرکوٹ کے قریب پیش آیا جہاں پشاور سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ کو ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی۔

کوچ کے نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے اندھادھند فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے کوچ کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق اور 6 مسافر زخمی ہو گئے، مسافر کوچ پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔