شوٹنگ بال کا فائنل عثمان کلب اور غازی اسپورٹس کے مابین برابری پر ختم ہوا

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پہلا آل کراچی عمر خطاب اینڈ محمد بشیر میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا فائنل مقابلہ غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کلب اور عثمان شوٹنگ بال کلب کے مابین کھیلا گیا جو کہ برابری پر ختم ہوا۔

فیصلہ جیوری کے فیصلے کے مطابق میزبان ٹیم غازی اسپورٹس کو بہترین کھیل کا فائدہ دیتے ہوئے ٹورنامنٹ کا فاتح قرار دیا ۔ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر تقسیم انعامات کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی آل پاکستان پرائیویٹ اسکول منجیمنٹ کے مرکزی چیئر مین خالد شاہ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید خالد شاہ نے کہا کہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ہوگا تعلیم کے ساتھ کھیل انسانی جسم اور ذہنی نشوونما کے لئے اہم جز ہے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں تعلیم کے فروغ کے ساتھ کھیلوں کی تقاریب کا انعقاد بھی جاری ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکول منجیمنٹ پاکستان بھر کے پرائیویٹ اسکولوں میں کھیلوں کا شعبہ بھی فعال کیا جارہا ہے انہوں نے شوٹنگ بال کے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا یا تقریب میں ٹورنامنٹ کے آرگنائزر حاجی غلام محمد خان ،سرپرست اعلیٰ عبدالحق ،آرگنائزنگ سیکریٹری عارف ایڈوکیٹ ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر شمیم قریشی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد اجمل ،خازن اعجاز احمد ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق ،فاروق اعوان اور دیگر بھی موجود تھے۔
جاری کردہ: میڈیا کوارڈینٹر