شجاع آباد: پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ڈاکو ساتھیوں سمیت ہلاک

Shuja Abad

Shuja Abad

شجاع آباد (جیوڈیسک) ملتان اور مظفر گڑھ میں دہشت کی علامت ڈاکو رمضان عرف مانو تین ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی کے مطابق پولیس نے شجاع آباد میں ملزمان کے ٹھکانے پر پہنچی تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔

ڈھائی گھنٹے مقابلے کے بعد ملزم رمضان مانو اپنے بیٹے کاشف، بھتیجے ارشد اور ساتھی شیر محمد سمیت مارا گیا۔

رمضان مانو پچپن مقدمات میں مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھا جبکہ اس کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر تھی۔