جامعہ مسجد صدیقہ شیر شاہ کے امام مولانا مطیع اللہ کے انتقال پر مفتی محمد نعیم کی تعزیت

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے استاد مولانا عطاء اللہ عارف کے والد ماجداور معروف عالم دین مولانا مطیع اللہ کو شیر شاہ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں شہر بھر کے علماء کرام اور ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس اور طلبہ نے شرکت کی ،جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم وجامعہ کے دیگر اساتذہ نے مولانا عطاء اللہ عارف سے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق جامعہ بنوریہ عالمیہ کے سینئر استاد مولانا عطاء اللہ عارف کے والد ماجد اور جامعہ مسجد صدیقہ شیر شاہ کے امام وخطیب معروف عالم دین مولانا مطیع اللہ صاحب انتقال کرگئے ، نماز جنازہ جمعرات کے روز بعد نماز ظہر رئیس وشیخ الحدیث جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی محمدنعیم نے پڑھائیں شیر شاہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا، نماز جنازہ میں شہربھر کے دینی مدارس کے طلبہ وعلماء کرام اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے جملہ اساتذہ نے شرکت کی۔

اس موقع پرجامعہ بنوریہ عالمیہ کے ناظم تعلیمات مولانا عبدالحمید خان غوری ،ایڈمنسٹریٹر جامعہ مولانا غلام رسول ،نائب ناظم تعلیمات مولانا الیاس ، مولانا عبداللہ ہزاروی ، مولانا عزیز الرحمن ہزاروی ،نائب مہتمم مولانا نعمان نعیم ، بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ کے مولانا فرحان نعیم ، مولانا سلیمان ، مولانا عبدانصر محمود،مولانا عبدالرزاق ، مولانا شاہد ڈیسائی ، مولانا سیف اللہ دھلوی ، مولانا سیف اللہ ربانی ،مولانا جہاں یعقوب ،مفتی عبدالرحمن ، مولنا رشید احمد سواتی ، سمیت دیگر اساتذہ طلبہ نے جامعہ کے استاد مولانا عطاء اللہ عارف سے والد ماجد کے انتقال پر اظہار تعزیت و رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے جنت میں اعلیٰ درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ قبل ازیں نماز جنازہ کے بعد جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مولانا مطیع اللہ ایک بزر گ عالم دین تھے ، جنہوں نے ساری زندگی دین کی خدمت میں گزاری ، اللہ تعالی مرحوم کے بچوں سے بھی دین کا کام لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مولانا مطیع اللہ کی وفات کے غم میں لواحقین کے ساتھ جامعہ بنوریہ عالمیہ کی انتظامیہ جملہ اساتذہ بھی شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔