صوبہ سندھ میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ اور اس کی ترقی کے لئے جو ممکن مدد کر سکتا ہوں کروں گا۔ عشرت العباد خان

Ishrat Ul Ebad Khan

Ishrat Ul Ebad Khan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ صوبہ سندھ میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ اور اس کی ترقی کے لئے جو ممکن مدد کر سکتا ہوں کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان سے ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر شہر کراچی کے معروف اسپورٹس آرگنائزر ذوالفقار عباس خان بھی موجود تھے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ باسکٹ بال نہ صرف یہ کہ پاکستان بلکہ دنیا کے عظیم کھیلوں میں اس کا شمار ہوتا ہے اور پاکستان میں یہ کھیل بہت مقبول ہے انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ صوبہ سندھ میں اس کھیل کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا اور جو میں بحیثیت گورنر سندھ صوبے میں اس کھیل کو فروغ کیلئے جو کرسکتا ہوں وہ انشا اللہ ضرور کروں گا ۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان کی درخواست پر گورنر سندھ انٹر ڈویژن باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا وعدہ کیا اور کہا اس ٹورنامنٹ کی میں بھر پور سرپرستی کروں گا۔

انہوں نے غلام محمد خان کی تحریری درخواست پر احکامات صادر فرماکر اپنے ملٹری سیکریٹری کو دیئے اور غلام محمد خان کو ہدایت کی کہ وہ اس ٹورنامنٹ کے انتظامات کیلئے گورنر سندھ کے ملٹری سیکریٹری سے رابطہ میں رہیں قبل ازیں غلام محمد خان نے گورنر سندھ کا کھیلوں کی بھر پور سرپرستی کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی دلچسپی کی وجہ سے آج صوبہ سندھ میں کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور رمضان المبارک جس طرح کھیلوں کے میدان دن رات آباد رہے اس میں اللہ تعالیٰ کا کرم اور آپ کی سربراہی میں حکومت سندھ کی کوششیں اور سیکریٹری کھیل محمد راشد کی کاوشیں شامل ہیں۔ غلام محمد خان نے اس موقع پر اعلان کیا کہ کھیلوں کی بے پناہ سرگرمیاں کو عروج دینے پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن سیکریٹری اسپورٹس سندھ محمد راشدکو گولڈ میڈل دے گی اور گورنر سندھ اس تقریب کے مہمان خصوصی بننا قبول فرمائیں گے جو گورنر سندھ نے قبول کر لی۔

جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر
کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن