سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

Sindh CNG Station

Sindh CNG Station

کراچی (جیوڈیسک) سوئی سدرن کے سسٹم میں گیس کی قلت کے باعث سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم میں گیس کی قلت کے باعث سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز دوپہر 12 سے رات 12 بجے تک بند رہیں گے جب کہ کل بروز پیر سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔