معاشرے میں قرآن پاک کے نظام کو نافذ کئے بنائے امن و امان کا قیام ناممکن ہے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : معاشرے میں قرآن پاک کے نظام کو نافذ کئے بنائے امن و امان کا قیام ناممکن ہے۔ ہر سال دنیا میں لاکھوں مسلمان قرآن کی تکمیل کرتے ہیں، دنیا میں ایسی اور کوئی کتاب نہیں جواتنی بڑھی تعداد سے پڑھی اور سنی جاتی ہو۔ قرآن سے رہنمائی لیتے ہوئے بحیثیت مسلمان ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے جستجو کرنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار علامہ منیر شہباز نے تھاپر ہوزری گلفشاں کالونی میں تراویح میں قرآن پاک مکمل ہونے پر منعقدہ ہونے والی تقریب تکمیل قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین شیخ اعجاز احمد قادری’ قاری امجد ظفر’ حاجی سلیم قادری’ شیخ طلحہ اعجاز’ عثمان نقشبندی ‘ عباس جٹ’ شیخ محمد یاسر’ عدیل جٹ’ محمد بلال’ زین انصاری’ سعد سبحان ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر حافظ علی حسن نے کہا کہ اللہ تعالی کے احکامات اورقرآن پاک کی تعلیمات سے روگردانی کی وجہ سے آج امت زوال کا شکار ہے۔ ہمارے تمام مسائل اورپریشانیوں کاحل قرآن پاک کی تعلیمات میں موجودہ ہے۔

آج دنیا میں مسلمان تارک قرآن ہوکرمشکلات میںمبتلاہیں۔اس وقت اللہ اوراس کے رسول کے پیغام کوعام کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ کفار قوتیں مسلمانوں کے خلاف برسرپیکارہیںان کے قلع قمع کے لئے اتحادویکجہتی کے ساتھ مقابلہ کرناہوگا۔ قاری امجد ظفر علی نعیمی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ ایک جسدواحدکی حیثیت رکھتی ہے ۔زخم کہیں بھی لگے دردپورے جسم میں ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان ممالک کواوآئی سی کوبھرپوراندازمیںمنظم کرتے ہوئے امت مسلمہ کے خلاف ہونے والی سازشوںکامقابلہ کرنا ہو گا۔ رمضان کی آخری ساعتیں ہمارے لئے باعث برکت اورنجات ہیںاللہ کی خوشنودی کے لئے ان سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا چاہیے۔

عیدالفطرکی خوشیوں میں غرباء مساکین،کابھی خصوصی خیال رکھناچاہیے۔وہ ہمارے تعاون کے مستحق ہیں۔حاجی سلیم قادری نے حافظ علی حسن کو ختم قرآن پاک پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک پڑھنے اور سننے والوں سے اﷲ بہت خوش ہوتا ہے، رمضان المبارک کے روزے رکھنا پانچ وقت باجماعت نماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نماز تراویح پڑھنے والوں کا اﷲ کے ہاں بہت مقام ہے، وہ تمام لوگ جنہوں نے قرآن پاک کو محبت سے سنا مبارکباد کے مستحق ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔