عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار، عوام متعدد بیماریوں میں مبتلا

Lahore

Lahore

لاہور: عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار، عوام متعدد بیماریوں میں مبتلا، میڈیکل سٹورنشہ بیچنے لگے، ڈرگ انسپکٹرمنتھلی لے کر خاموش،تفصیلات کے مطابق کاہنہ وگردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کا قبضہ ہر گلی محلے میں دوسے تین عطائی ڈاکٹرموت کے سوداگربن گئے۔

عوام کو استعمال شدہ سرنجیں لگائی جانے لگیں جن سے ٹائیفائیڈ بخار،ڈینگی وائرس سمیت متعددموذی امراض پنپنے لگیں،عطائی ڈاکٹروں کیساتھ ساتھ دائی قسم کی خواتین نے اپنے گھروں میں ہسپتال کھول لئے جہاں کھلی آزادی سے عورتوں کے ڈلیوری کیسزکئے جانے لگے،جن سے اکثرخواتین دوران ڈلیوری ہی جان کی بازی ہارجاتی ہیں،کاہنہ میں میڈیکل سٹورمافیا نے پنجے گاڑرکھے ہیں جہاں پر نشہ آورادویات کھلے عام فروخت کی جاتی ہیں۔

جن میں انجکشن اور سیرپ وافرمقدار میں دستیاب ہوتا ہے،مقامی پولیس ڈرگ انسپکٹر کیساتھ ملی بھگت سے لمبی دیہاڑیاں لگا رہی ہے،جس سے عطائی خواتین ومرد ڈاکٹرعوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں،کاہنہ کی سماجی،اصلاحی،فلاحی تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح وحوال کا مطالبہ کیا ہے۔

محمدابتسام الحق۔0346-4709102