سولنگی قوم انقلابی کردار کی ادائیگی کیلئے تیار ہو جائے‘ پاکستان سولنگی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سولنگی برادری یکجا و متحد ہوجائے تو سندھ کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر انتخابات میں انقلابی کردار ادا کرسکتی ہے ۔پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما امیر علی سولنگی نے سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے سولنگی اتحاد کے رہنما¶ںسردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘راحیل خان سولنگی اور یوسف سولنگی و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

سولنگی برادری کے حقوق کے حصول اور اسے استحصال سے نجات دلانے کیلئے برادری سے مخلص نمائندوں کی اقتدار کے ایوان تک رسائی لازم ہے جس کیلئے قوم کو یکجا و متحدہوکر انتخابات میں پاکستان سولنگی اتحاد کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑنے والے تعلیم یافتہ ‘ دیانتدار اور برادری سے مخلص جواں عزم نوجوانوں کو اپنے ووٹ سے کامیاب بنانا ہوگا۔

جبکہ برادری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور فتح کے حصول کیلئے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کردینا چاہئے جبکہ اس سلسلے میں پہلا جلسہ انشاءاللہ عید کے فوری بعد نوشہرو فیروز میں ہوگا جس میں سندھ بھر کی سولنگی برادری کے علاوہ پنجاب کے رہنما و معززین بھی شرکت کریں گے۔